ماسکوکپ:کایا،تمارا،الیکسیندرااورانستیسیاپری کوارٹر فائنل میں

 اسٹونیاکی کایاکنپی کے علاوہ سلوانیہ کی 20سالہ تمارازیدانسیک‘ بیلاروس کی الیکسیندرا سسناویچ اورروسی کھلاڑی انستیسیا پوٹاپواماسکوکپ ویمنس اوپن سنگلز کے پری کوارٹرفائنل میں داخل ہوگئیں۔ کایاکنپی نے روسی کھلاڑی ویرازوناریواکے خلاف پہلے سیٹ میں6-2اوردوسرے میں بھی6-2 سے فتح حاصل کرلی۔ تمارا زیدانسیک نے جرمنی کی 21سالہ انٹونیا لاٹنر کو پہلے سیٹ میں 6-3اوردوسرے میں 6-1پرشکست دے دی۔ الیکزیندرا سسنویچ نے سوئیڈن کی جوہانالارسن کوپہلے سیٹ میں6-1 اور دوسرے میں6-1سے ہرادی۔ انستیسیا پوٹاپوانے بلغاریہ کی وکٹوریہ ٹوموکے خلاف آسان کامیابی حاصل کرنے کے دوران پہلا سیٹ6-1اوردوسرا بھی 6-1پرجیت لی۔

جواب چھوڑیں