نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے میڈیکل ٹیم کی سفارش

 میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔ وہ علیل ہیں اور انہیں امراض قلب و گردہ لاحق ہیں۔ نواز شریف نے طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی جیسے ہی شکایت کی ریٹائرڈ جنرل اظہر کیانی کی قیادت میں میڈیکل ٹیم نے اتوار کے دن اڈیالہ جیل پہنچ کر ان کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے بعد ٹیم نے کہا کہ نواز شریف کو فوری علاج کے لئے ہسپتال میں شریک کرانے کی ضرورت ہے۔ جسم میں پانی کم ہوجانے کی وجہ سے ان کی حرکت قلب بے قاعدہ ہے۔ خون میں یوریا زیادہ ہونے سے ان کے گردے خراب ہوسکتے ہیں۔ میڈیکل ٹیم کی سفارش‘ پنجاب کے معتمد صحت اور نگراں حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔اخبار ڈان نے پیر کے دن یہ اطلاع دی۔ جیل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔ ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایک علیحدہ میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کے داماد ریٹائرڈ کپتان محمد صفدر کا معائنہ کیا۔ انہیں حلق اور کان کا انفیکشن ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں