وائی ایس آر سی پی کا آج آندھراپردیش بند

مرکز کی جانب سے ریاست سے ناانصافی پر احتجاج کے طور پر منگل کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اے پی بند کی اپیل کی ہے ۔اصل اپوزیشن نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ بند کو کامیاب بنائیں ۔جگن موہن ریڈی نے مشرقی گوداوری ضلع میں اپنی پدیاترا کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کے تمام ارکان پارلیمنٹ مستعفی ہوکر احتجاج کریں تو آندھراپردیش تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے مرکزی حکومت مجبور ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں