ورلڈ جونیراسکوائش چمپئن شپ:مصطفیٰ عصائی اورروآن العربی نے ٹائٹل جیت لئے

ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیراسکوائش چمپئن شپ انڈر 19کے خطابات مصریوںنے جیت لئے۔ مینس زمرہ میںمصری کھلاڑی مصطفیٰ عصائی نے اپنے ہم وطن مروان طارق کوپہلے گیم میں11-7پر ہرانے کے بعد دوسرا گیم 13-11 پر ہارگئے لیکن انہوںنے شاندار واپسی کرتے ہوئے تیسرا اورفیصلہ کن گول11-4پرجیت لیا۔ ویمنس زمرہ میں روآن العربی مصر نے اپنی وطن ہانیہ الحمامی کو پہلے گیم میں 11-4اوردوسرے میں 11-9پرہرانے کے بعد تیسرا گیم10-12 پرہارگئی لیکن روآن نے چوتھے اورفیصلہ کن سیٹ میں اپنی ہم وطن کو11-9پرہراتے ہوئے ٹائٹل پر اپنا ادعا برقرار رکھی۔

جواب چھوڑیں