ونڈے سیریز میں 558 رن کا ریکارڈ کوہلی کے نام

 پاکستانی اوپننگ بیاٹسمین فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں ریکارڈ ساز کارکردگی پیش کرتے ہوئے 515 رنز بنائے۔ البتہ وہ صرف 43 رنز کے فرق سے عالمی ریکارڈ اپنے نام نہ کرسکے۔ باہمی ونڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے نام ہے۔ انہوں نے رواں برس جنوبی افریقہ کے خلاف 6 میاچس کی سیریز میں 558 رنز اسکور کیے جس میں 3 سنچریز اور ایک ففٹی شامل ہے۔ دوسرے نمبر پر فخر زمان ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف 5 میاچس کی اتنی ہی اننگز میں 515 رنز سمیٹے۔ سب سے زیادہ رنز 210 ناٹ آئوٹ رہے، دو سنچریز اور اتنی ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ہندوستان کے روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف چھ میاچس کی چھ اننگز میں 491 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے دو سنچری اور ایک ففٹی اسکور کی۔ سب سے زیادہ اسکور 209 رنز تھا۔ آسٹریلیا کے سابق اسٹار جارج بیلی ہندوستان کے خلاف 6 میاچس کی اتنی ہی اننگز میں 478 رنز جوڑکر چوتھی پوزیشن لیے ہوئے ہیں۔ 156 رنز کی بڑی اننگز اور 3 نصف سنچریاں بھی اس دوران انہوں نے بنائیں۔ زمبابوے کے تجربہ کار بلے باز ہیملٹن مساکاڈزا نے کینیا کو تختہ مشق بناتے ہوئے پانچ میاچس کی پانچ اننگز میں 467 رنز سمیٹے تھے۔ سب سے زیادہ اسکور 178 ناٹ آئوٹ تھا۔ انہوں نے 2 سنچریز اور ایک ففٹی اسکور کی۔

جواب چھوڑیں