کالا دھن‘ وزارت فینانس کا جانکاری دینے سے انکار

 وزارت فینانس نے اندرون و بیرون ملک ہندوستانیوں کے کالے دھن کی 3 رپورٹس کی کاپی دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا‘ پارلیمنٹ کی مراعات شکنی ہوگی۔ یوپی اے حکومت نے 2011 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فینانس اینڈ پالیسی (این آئی پی ایف پی) دہلی‘ نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ(این سی اے ای آر) دہلی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فینانشیل مینجمنٹ(این آئی ایف ایم) فریدآباد سے اسٹڈی کروائی تھی۔ حق جانکاری(آر ٹی آئی) سوال کے جواب میں وزارت فینانس نے کہا کہ تینوں اداروں کی رپورٹس بالترتیب 30 دسمبر 2013‘ 18 جولائی2014 اور 21 اگست 2014کو مل گئی تھیں۔ انہیں گذشتہ برس 21جولائی کو قائمہ کمیٹی برائے فینانس کو سونپ دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں