اعجازپٹیل نیوزی لینڈ ٹسٹ اسکواڈ میں شامل

ہندوستانی نژاد اسپنراعجازپٹیل کونیوزی لینڈ ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیاگیاہے جو پاکستان کے خلاف اکتوبرمیں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی 3میاچس کی سیریز میں حصہ لیںگے۔ 29 سالہ پٹیل نیوزی لینڈ کے ڈومسٹک پلنکیٹ شیلڈ کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولرگذشتہ تین سال سے رہے اوران کو2017 کا ڈومسٹک پلیر قراردیاگیا۔ فنگر اسپنرجوممبئی میں پیدا ہوئے تھے بچپن میں نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔ انہوںنے حالیہ سیزن تک سنٹرل اسٹیاگ کے لئے 48 وکٹس لئے جن کا اوسط21.52 رہا۔ چیف سلیکٹر گیون لارسن نے کہاکہ پٹیل زخمی مچل سانٹرکے متبادل کے طورپر15رکنی اسکواڈ میں ہوں گے‘ جوپاکستان کا سامنا کرے گا۔ اعجاز اسکواڈ میں شمولیت کے مستحق ہیں کیونکہ انہوںنے ڈومسٹک فرسٹ کلاس میں گذشتہ دو سمرس میں بہترین مظاہرہ کیاہے۔اب جبکہ مچل سانٹنرمکمل طورپر صحت مند نہیں ہوئے جن کے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے۔ ایسے میں کلائی (ٹاڈ آسٹل اورسودھی )اورفنگر(پٹیل) اسپن متبادل ہیں اورانہیں یواے ای میں اچھے موسمی حالات میںموقع دیاجارہاہے۔ سلیکٹرس نے ٹام بلنڈل کوبھی بی جے واٹلنگ کی مدد کے لئے بطوروکٹ کیپرشامل کیاہے۔نیوزی لینڈ ٹسٹ اسکواڈ:کین ولیمسن (کپتان)‘ٹاڈ آسٹل‘ ٹام بلنڈل ‘ ٹرینٹ بولٹ ‘کولن ڈی گرانڈہوم‘ میاٹ ہنری‘ ٹام لاتھم‘ہنری نکولس‘ اعجازپٹیل ‘ جیف راویل‘ایش سودھی‘ٹم ساؤتھی‘ راس ٹیلر‘ نیل ویگنر اور بی جے واٹلنگ۔

جواب چھوڑیں