امریکہ میں حیدرآبادی نوجوان لاپتہ۔ سشما سے مدد کی درخواست

 امریکہ میں حیدرآباد کاایک نوجوان طالب علم گزشتہ چار دن سے لاپتہ ہے۔ پرانے شہر کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے وزیر خارجہ سشماسواراج کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے فرزند مرزا احمد علی بیگ ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے 2015 میں امریکہ روانہ ہوے تھے اور نیوجرسی میں قیام پذیر تھے ۔گزشتہ تین دن سے اچانک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فرزند کے دوستوں اور روم میٹ نے مرزا احمد علی بیگ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ محمد اسماعیل نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ وہ ان کے فرزند کا پتہ چلانے کیلئے امریکی حکام اور امریکن قونصل خانہ سے ربط پیدا کریں۔بتایا گیا ہے کہ مرزا احمد علی حیدرآباد سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کرنے کے بعد ایم ایس کیلئے امریکہ روانہ ہوئے تھے جہاں وہ پارٹ ٹائم جاب بھی کررہے تھے ۔

جواب چھوڑیں