ایودھیا کیس‘ سبرامنیم سوامی کو پھر مایوسی

 سپریم کورٹ نے آج بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی سے کہا کہ وہ اپنی درخواست یہ طے ہونے کے بعد داخل کریں کہ مسجد‘ اسلام کا لازمی حصہ ہے کہ نہیں۔ سوامی چاہتے ہیں کہ ایودھیا میں متنازعہ مقام پر پوجا کا ان کا بنیادی حق انہیں ملے۔ 20 جولائی کو چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیرقیادت خصوصی بنچ نے رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد ملکیت مقدمہ کے فریق مسلم گروپس کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا ۔ مسلم گروپس چاہتے ہیں کہ عدالت نے 1984 کے فیصلہ میں مسجد‘ اسلام کا اٹوٹ حصہ نہ ہونے کی جو بات کہی تھی اس پر وسیع تر بنچ دوبارہ غور کرے۔

جواب چھوڑیں