سندھوکی نگاہیں ورلڈایشیاڈ میں میڈلس پر مرکوز

 پی وی سندھو کوجاریہ سیزن میں ٹائٹل کے حصول سے محروم ہوناپڑا ہے باوجود کے وہ تین فائنلس میں حصہ لے چکی ہیں۔ صف اول کی کھلاڑی کاکہنا ہے کہ وہ ان ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہیں اورآنے والی ورلڈ چمپئن شپ چین اورایشین گیمس انڈونیشیامیں تازہ شروعات کرنے کامقصد رکھتی ہیں۔ سندھوجو016 ریواولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے بعد سے متاثر کن فارم میں ہیں‘ گذشتہ سال انہوںنے6فائنلس کے منجملہ3ٹائٹلس میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم ورلڈ چمپئن شپ ہانگ کانگ اوپن کے فائنلس اور دبئی سوپر سیریز فائنل میںانہیں شکست اٹھانی پڑی تھی جاریہ سال بھی وہ ہندوستانی اوپن ‘کامن ویلتھ گیمس اورتھائی لینڈ اوپن میں فائنلس تک پہونچی تھی لیکن آخری رکاوٹ پارکرنے میںناکام رہیں ۔23 سالہ ہندوستانی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ ہفتہ کوچین میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ میںحصہ لینے روانہ ہورہی ہیں۔جس کا آغاز 30جولائی سے ہورہاہے۔

جواب چھوڑیں