سوربھ‘ریتوپرما‘رشین اوپن پری کوارٹر فائنلس میں داخل

ہندوستان کے لئے رشیااوپن میںآج ملے جلے نتائج رہے ۔جبکہ 6 سنگلزشٹلر بشمول سوربھ ورمااورریتو پرما داس75ہزارڈالر بی ڈبلیو ایف ٹورسوپر 100ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے۔8ویں سیڈ سوربھ نے اپنے ہم وطن راہول یادوکو 23-21‘21-11 سے مینس سنگلز میں شکست دے دی جبکہ سابق قومی چمپئن ریتوپرمانے مقامی کھلاڑی وکٹوریہ سلوبودینایک کوویمنس سنگلز مقابلہ میں 21-11 اور21-18 سے ہرادیا۔پری کوارٹر فائنل میں سدھارتھ پرتاب سنگھ بھی پہنچ گئے ان کے علاوہ پانچویں سیڈ شبھانکرڈے ‘ ساتویں سیڈمگدھاآگرے اوروی گمڈی سنگلز کوارٹر فائنلس میں داخل ہوگئے جبکہ ویمنس ڈبلزجوڑی اورمینس ڈبلز جوڑی ارون جارج اورسنیم شکلابھی تھرڈ راؤنڈ میں داخل ہوگئے ۔ تاہم سینئر شٹلرس اجئے جئے رام‘ پی کیشپ اور آر ایم وی گروسائی دت کے لئے ٹورنمنٹ میںدوڑ ختم ہوگئی۔انہیں آج دوسرے راؤنڈ کے میاچس میں مختلف شکستوںکا سامنا کرنا پڑا۔ شبھنکر نے جئے رام کی مہم سنسنی خیز 15-21,21-14,21-15سے کامیابی کے ذریعہ ختم کردی۔ چوتھے سیڈ کیشپ کو 12-21,11-21سے جاپان کے ریوٹارو اور روس کے ولادیمیرمککوس کے ہاتھوں شکست اٹھانی پڑی جبکہ سکینڈ سیڈ نے گروسائی دت کوایک اورمیاچ میں21-14او ر 21-8 سے ہرادیا۔ سدھارتھ نے ایک اورہم وطن بودھت جوشی کو21-8,21-14 سے شکست دے کراپنے ہم وطن شبھکر کے ساتھ مقابلہ کے لئے تیارہے۔ویمنس سنگلز میں مگدھانے ملایشیاکی ین فن لم کو 21-16 اور21-19 سے شکست دے دے جبکہ وروشالی نے روس کی ایلینا کومنڈروف کے خلاف21-11اور21-16 سے کامیابی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں