سہواگ‘گمبھیرڈی ڈی سی اے کرکٹ کمیٹی میں شامل

کرکٹ کے میدان پرہندوستان کے لئے کئی کامیابیاں حاصل کرنے والی مشہورسلامی جوڑی جووریندرسہواگ اورگوتم گمبھیر پر مشتمل رہی ہے ‘ اب دونوں ہی میدان سے ہٹ کرنوتشکیل شدہ دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن ( ڈی ڈی سی اے) کرکٹ کمیٹی میں نامزد کئے گئے ہیں۔ سہواگ اورگمبھیر کے ساتھ ایک دور کے ساتھی کھلاڑی آکاش چوپڑہ‘ راہول سانگھوی بھی شامل ہوجائیں گے جبکہ یہ لوگ دہلی کرکٹ کے ساتھ روڈمیاپ وضع کریںگے۔ انہیں کوچس سلیکٹرس اور گیم سے متعلق دیگر مسائل پرغوروخوص اورانتخاب کا اختیارحاصل رہے گا۔جبکہ ڈی ڈی سی اے صدر رجت شرما نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ تقررات لودھاکمیٹی کی سفارشات کے مطابق کئے گئے ہیں۔کمیٹی کے اختیارات اورامکانات پر تنازعہ کے سلسلہ میں سوالات ابھرکرآئے ہیں ۔ کچھ سوالات کے بارے میں جودریافت کئے گئے کہ کس طرح گمبھیر جوکہ سرگرم کرکٹر ہیں وہ سلیکٹرس کے انتخاب کوکس طرح انجام دیںگے اورکون ان کے بدلے انہیں منتخب کرے گا۔ اتفاق سے گمبھیر گذشتہ سال ڈی ڈی اے کے لئے سرکاری نمائندہ رہے تھے۔ اس اقدام کوسابقہ اڈمنسٹریٹرجسٹس وکرماجیت سین نے روک دیاتھا‘ جیسے ہی شرماکا گروپ اختیارات حاصل کرلے گا اس بارے میں یہ معلوم ہواہے کہ گمبھیرکواہم پوزیشن دی جائے گی۔ سہواگ کی کرکٹ اکیڈیمی ہے اوروہ انڈیاٹی وی پرماہرکے طورپرحصہ لیتے ہیں اوراس چیانل کامالک ڈی ڈی سی اے صدر ہی ہیں۔ سانگھوی آئی پی ایل فرنچائزممبئی انڈینس کے ساتھ وابستہ رہے جبکہ آکاش مختلف نیوز چیانلس پر بطور ماہر تبصرے کرتے ہیں۔آخر کے دونوں ممبئی میں ہی قیام پذیر ہیں۔

جواب چھوڑیں