لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کے الزام میں فوجی جوان گرفتار

 پولیس نے 32سالہ ایک فوجی جوان کو گرفتار کرلیا جس پر لڑکی کے بوائے فرینڈ پر حملہ کرنے کے بعد لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ملزم جوان کو جو سگنل رجمنٹری سکندرآباد میں تعینات تھا، 19 سالہ لڑکی کی شکایت کے بعد کل گرفتار کیا گیا ہے ۔ لڑکی کی چیخ وپکار پر ایک پولیس کانسٹبل نے جو اس ایریا سے گذررہا تھا، وہاں پہنچا اور جوان کو پکڑلیا ۔ یہ واقعہ23جولائی کی شب پیش آیا۔ جب لڑکی اور اس کابوائے فرینڈ، بارش سے بچنے ، اس مقام پر ایک درخت کے نیچے ٹھہرے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ جو ان نے بوائے فرینڈ پر حملہ کرنے کے بعد لڑکی کو جھاڑیوں کی طرف کھینچ کرلے گیا اور اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی تاہم لڑکی ، نے شدید مزاحمت کی تاہم ایک پولیس کانسٹبل دکھائی دینے کے بعد ملزم جوان، وہاں سے فرار ہوگیا تاہم پولیس کانسٹبل نے اپنے دوسرے رفیق کے ساتھ اس کا تعاقب کیا اورآخر کار اسے پکڑنے میں کامیاب رہا ۔ فوجی جوان نے ایک کا نسٹبل پر مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔ بھاگلپور بہار کے رہنے والے اس فوجی جوان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں