ویمنس ہاکی ورلڈکپ :ہندوستان کا آئر لینڈ سے آج مقابلہ

الٹ پھیر کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کاسنہری موقع گنوانے کے بعد ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم اب یہ مقصد رکھے گی کہ وہ اپنے مظاہرہ میں ترمیم کرتے ہوئے اپنے سے کم رتبہ کی آئر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے دوسرے گیم میںکل کامیابی حاصل کرے۔ ہندوستان کوعالمی نمبر2 انگلینڈ کے خلاف پول بی کے افتتاحی میاچ میں الٹ پھیرکے ذریعہ کامیابی کاایک شاندارموقع تھا لیکن اسے 1-1سے ڈرا پراکتفا کرنا پڑا۔ہندوستانی اس کے لئے خودکوہی ذمہ دار قراردے سکتے ہیں باوجود کے انہیں انگلینڈ کی لڑکیوںکے خلاف 54منٹ تک سبقت حاصل تھی اورانہیں لمحہ آخر گول کے ذریعہ پوائینٹس میں شراکت دار بننا پڑا۔ عالمی نمبر10ہندوستان کوعالمی نمبر16 آئرلینڈ کے خلاف ایک اچھاموقع حاصل ہے۔لیکن جوڈمرجینے کی کوچنگ والی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تن آسانی مظاہرہ کی غلطی نہ کرے۔ عالمی نمبر1 یوایس اے کے خلاف کم رتبہ کی ٹیم نے گروپ میں3-1سے ششدر کردینے والے مظاہرہ کے ذریعہ آئر لینڈ اب پول بی میں انگلینڈ اورانڈیاکے آگے ہے اورکل کی کامیابی سے آئر لینڈ کوٹورنمنٹ کے ناک آوٹ مرحلہ میں جگہ مل جائے گی۔جبکہ ہندوستانیوں کو کل کے میاچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ہندوستان کو جوہانسبرگ میں گذشتہ سال آئر لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں1-2سے شکست ہوئی تھی اور اب اس کابدلہ لینا کا جذبہ رانی رامپال کی زیرقیادت ٹیم میںپایاجاتاہے۔ جبکہ کل اس کامقابلہ ہوگا۔’یواین آئی‘ کے بموجب ویمنس ہاکی ورلڈکپ لندن میں مہم کی بہتر شروعات کے باوجود جہاں ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کومیزبان انگلینڈ اور عالمی نمبر2کے ساتھ 1-1سے ڈرا کرنا پڑا۔ رانی کی زیرقیادت اسکواڈکاپول بی کے دوسرے میاچ میںکل آئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے ہفتہ کو حیرت انگیز کامیابی ممکن ہے جب اس کا سامنا اولمپک چمپئنس کے ساتھ پوری قوت سے مقابلہ رہے گا۔اگرچیکہ ہندوستانیوںنے ڈرا پر اکتفا کیالیکن رانی رامپال ٹیم کے مظاہرہ پر بے حدخوش ہیں۔

جواب چھوڑیں