امریکہ‘ پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے تیار: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

اب جبکہ پاکستان میں ایک نئی حکومت بننے جارہی ہے امریکہ اس کے ساتھ کام کرنے کے مواقع دیکھ رہا ہے تاکہ وہ جنوبی ایشیاء میں سلامتی اور استحکام کے مقاصد کو آگے بڑھا سکے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان ایک نئے پاکستان کے وعدہ کے ساتھ ملک کے آئندہ وزیراعظم بننے تیار ہیں۔ امریکی ترجمان نے کہا جنوبی ایشیاء کے لئے امریکہ کی حکمت عملی اور افغان امن مذاکرات مسئلہ کی روشنی میں دونوں ممالک کے رشتوں کے پیش نظر واشنگٹن‘ اسلام آباد کے ساتھ قریبی طورپر کام کرے گا۔ عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ کو انتخابات کے دوران پریس کی آزادی پر پابندی کی اطلاعات پر تشویش رہی۔ پاکستان مسلم لیگ کے نواز شریف جو 2013سے اقتدار پر فائز تھے انہوں نے نتائج پر بالکلیہ دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے ان زیادتیوں کی یکسوئی کیلئے تمام سیاسی اور قانونی چارہ کار استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔

جواب چھوڑیں