بحری جہازوں کو نشانہ بنانا خطرناک: یو اے ای

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے ۔خلیج ٹائمس کي رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے دو تیل ٹینکرو ں پر حوثی باغیوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بین الاقوامی بندرگاہ کوریڈور میں ماحولیاتی تباہی پیدا ہو سکتی ہے ۔یو اے ای وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ بحری جہازوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی جیسا واقعہ ہے جو بین الاقوامی جہازرانی کے لئے خطرناک ہے ۔ بحیرہ احمر میں عالمی تجارت کے لئے حوثي باغی مسلسل خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں