ترکی پر پابندیاں لگائی جائیں گی، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتحادی ملک ترکی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اندازوں کے مطابق یہ پابندیاں ایک امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری اور اس کے خلاف دہشت گردی کے الزامات لگائے جانے کی وجہ سے عائد کی جائیں گی۔ گزشتہ روز ترک حکام نے امریکی پادری اینڈریو کریگ برَنسن کو ان کی گرفتاری کے ڈیڑھ سال بعد جیل سے گھر پر نظربند کر دیا تھا۔ امریکی صدر اس اقدام کو بھی ناکافی خیال کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اس پادری کی صحت خراب ہو رہی ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کرنا ضروری ہے۔ پابندیوں کے اس اعلان سے امریکہ اور ترکی کے خراب ہوتے ہوئے باہمی تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہو گا۔

جواب چھوڑیں