سرینا ‘اینڈی ڈوپنگ حکام سے ناراض

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمس اینٹی ڈوپنگ حکام سے ناراض ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ان سے امتیاز برت رہے ہیں کیونکہ تمام ٹینس اسٹار سے زیادہ ان کے ڈوپنگ ٹسٹ لئے گئے ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا نے کہا کہ مجھ سے غیرمنصفانہ سلوک روا رکھاجا رہا ہے تاہم میں اسپورٹس کو ہر قسم کی برائیوں سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہوںگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ صرف جون کے مہینے میں میرا 5 مرتبہ ڈوپ ٹسٹ لیاگیا۔ مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ بات تسلیم کرتی ہوں کہ اسپورٹس میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ایماندار نہیں۔ میں تو خود ڈوپنگ ٹسٹ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ جب سب کے برابری سے ٹسٹ ہوںگے تو کھیل اس مسئلے سے پاک صاف ہوجائے گا۔ میں یہی بات ہر جگہ کہتی ہوں کہ مساوات شرط ہے۔ اگر سب کے 5 مرتبہ ٹسٹ ہوتے ہیں تو میرا بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کے ٹسٹ لئے جائیں۔ واضح رہے کہ سابق عالمی نمبر ایک امریکی کھلاڑی نے ویمبلڈن کے دورا ن اعلان کیا تھاکہ اگر دوسرے کھلاڑیوں کے ٹسٹ بھی لئے جاتے تو مجھے اعتراض نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑیں