میرے خلاف الزامات میں کوئی سچائی نہیں: میہول چوکسی

 بھگوڑے جوہری میہول چوکسی نے جو 13500 کروڑ کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) دھوکہ دہی کیس میں ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسیوں کو مطلوب ہے‘ الزامات میں کسی سچائی کی تردید کی ہے۔ کیریبین اخبار اینٹیگوا آبزرور کو اپنے اٹارنی ڈیوڈ ڈورسیٹ کے ذریعہ جاری بیان میں چوکسی نے کہا کہ میں واضح طورپر کہہ سکتا ہوں کہ الزامات میں کوئی سچائی نہیں ۔ گیتانجلی گروپ کے مالک نے کہا کہ جنوری 2018 میں مجھے علاج کرانے امریکہ جانا پڑا تھا۔ بیماری کے بعد کی کمزوری ابھی باقی ہے۔ اس لئے میں نے میری شہریت کے ملک انٹیگوا اینڈ بربوڈا میں رہنے اور اس ملک کے قوانین کی پاسداری کا فیصلہ کیا۔ 3 دن قبل سی بی آئی نے انٹیگوا کے حکام کو لکھا تھا کہ چوکسی کا اتہ پتہ بتایا جائے۔

جواب چھوڑیں