ویسٹ انڈیز۔بنگلہ دیش کے درمیان آج تیسرا ونڈے

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ونڈے کل کھیلا جائے گا۔ 3 میاچس کی سیریز اس وقت 1-1 سے مساوی ہے۔ پہلے ونڈے میں بنگلہ دیش نے جیت حاصل کی تھی تاہم میزبان ٹیم نے مڈل آرڈر بلے باز ہٹمیئر کی شاندار سنچری کی مدد سے دوسرا ونڈے جیت کر سیریز مساوی کردی تھی۔ اس طرح دونوں ٹیموں کی نگاہیں سیریز جیتنے پر مرکوز رہے گی۔ 2 میاچس کی ٹسٹ سیریز میں مکمل صفائے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کا مظاہرہ ونڈے میں بہتر رہاہے تاہم گذشتہ مقابلہ میں اس نے یقینی جیت گنوادی۔ بنگلہ دیش کو آخری اوور میں صرف 8 رنوں کی ضرورت تھی اور مشفق الرحیم جیسے بلے باز وکٹ پر موجود تھے اس کے باوجود اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپنر تمیم اقبال‘ شکیب الحسن‘ مشفق الرحیم اور محمود اللہ اس وقت بہترین فام میں ہیں جبکہ بولنگ کے شعبہ میں کپتان مشرفی مرتضیٰ‘ مستفیض الرحمن‘ مہدی حسن اور روبل حسین بھی بہترین فام میں ہیں۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کو خاص طورپر ٹاپ آرڈر بلے بازی میں بہتری کی ضرورت ہے۔ کرس گیل‘ لیوس‘ جیسن محمد اور شائی ہوپ بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ میاچ میں شمرون ہٹمیئر اور روومیان پاویل نے ذمہ دارانہ بیاٹنگ کے ذریعہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیاتھا۔ بولنگ کے شعبہ میں ہولڈر‘ الزاری جوزف‘ دیویندر بشو اور ایشلے نرس کا رول اہم رہے گا۔ بہرحال 31 جولائی سے شروع ہونے والی 3 میاچس کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں ونڈے سیریز جیتنا چاہے گی۔ میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں