پاکستان کے انتخابات کا سرقہ۔ نتائج داغدار: نواز شریف

 سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف جو جیل میں ہیں‘ ملک میں عام انتخابات کے نتائج پر اپنے پہلے رد عمل میں الزام عائد کیا کہ انتخابات کا سرقہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ داغدار اور مذموم نتائج کا ملک کی سیاست پر خراب اثر پڑے گا۔ کل اڈیالہ جیل میں وزیٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے فیصل آباد‘ لاہور اور راولپنڈی کے انتخابی نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈان کی اطلاع کے بموجب جب انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ان کی پارٹی کے امیدواروں کا بے حد مستحکم موقف تھا لیکن ان کا شکست خوردہ امیدواروں کے طورپر اعلان کیا گیا۔ جیل کا دورہ کرنے والے پارٹی قائدین نے شریف کے حوالہ سے بتایا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خاں کی پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں فاتح رہی ہے جبکہ اس کی سابقہ حکومت کی صوبہ میں خراب کارکردگی رہی ہے۔ شریف نے کہا کہ 2013میں سابقہ عام انتخابات کے مقابلہ میں اس مرتبہ خان کا موقف زیادہ کمزور ہے۔ انہوں نے کہا انتخابات کا سرقہ کرلیا گیا ہے اور داغدار ومذموم نتائج سے ملک کی سیاست پر خراب اثر پڑے گا۔

جواب چھوڑیں