انڈونیشیا میں زلزلہ‘14ہلاک

انڈونیشیا کے مشہورسیاحتی جزیرہ لومبوک میں طاقتور زلزلہ میں14جانیں گئی ہیں۔ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ سے زائد 2ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا۔ قریبی جزیرہ بالی میں بھی اس زلزلہ کو محسوس کیاگیا تاہم بالی میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ 7کلومیٹر کی گہرائی میں6.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ضلع مشرقی لومبوک شدید متاثر ہوا جہاں10جانیں گئیں۔ مرنے والوں میں ایک ملائیشیائی سیاح شامل ہے۔ کم ازکم 162 افراد زخمی ہوئے ۔ ان میں 67 شدید زخمیوں کو ہسپتال میں شریک کردیاگیا ہے۔ لومبوک ‘بالی سے زیادہ دور نہیں ہے لیکن بالی میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔رائٹر کے بموجب زلزلہ کے وقت کئی لوگ سوئے ہوئے تھے۔ 14ہلاکتوں کے علاوہ 162افراد کے زخمی ہونے اور ہزاروں مکانوں کو نقصان کی اطلاع ہے۔ آئی اے این ایس کے بموجب انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرہ لومبوک میں اتوار کی صبح 6.4 شدت کے زلزلہ سے کئی عمارتیں ڈھ گئیں او رکم ازکم 10افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوئے۔ صبح 6:47 بجے یہ زلزلہ 7کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ اس کا مبدا جزیرہ کے شہر ماٹرم کے شمال مشرق میں 50کلومیٹر دور تھا۔ دی گارجین نے یہ اطلاع دی۔ مشہور جزائرریسارٹس گلی کے باب الداخلہ کے قریب سیاحوں نے زلزلہ کے طاقتور جھٹکوں کی اطلاع دی۔ زلزلہ کے ساتھ ہی نیند سے جاگنے والے ایک سیاح نے کہا کہ ہم نے فوری اپنا بسترچھوڑدیا تاکہ ہم پر کوئی سامان نہ گرے۔ موسمیات وطبقات الارض ایجنسی نے اطلاع دی کہ زلزلہ کے بعد کے 4گھنٹوں میں جزیرہ میں مابعدزلزلہ 66 جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قریبی جزیرہ بالی میں بھی زلزلہ کو محسوس کیاگیا۔ ایجنسی نے 10ہلاکوں کی توثیق کی۔ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑیں