جنوبی افریقہ نے پہلا ونڈے5 وکٹس جیت لیا

فاسٹ بولر ربادا اور لیگ اسپنر تبریز شمسی کی شاندار بولنگ کی مدد سے جنوبی افریقہ نے پہلے ونڈے میں سری لنکا کو 5 وکٹس سے شکست دیکر 5 میاچس کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 194 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 5 وکٹس کھوکر صرف 31 اوورس میں بنالئے۔ فاتح ٹیم کیلئے اوپنر ڈی کاک اور کپتان ڈوپلسی نے 47,47 رن بنائے جبکہ جین پال ڈومنی 53 اور ملڈر 14 رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ہاشم آملہ 19 اور مارکرام بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے اکیلا دھننجیا نے 3 جبکہ سورنگا لکمل اور سنداکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں سری لنکا ٹیم پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 34.3 اوورس میں 193 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ میزبان سری لنکا کیلئے مڈل آرڈر بلے باز کوسال پریرا نے بہترین بیاٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 81 جبکہ تجربہ کار آل رائونڈر تھیسارا پریرا نے 49 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز قابل قدر اسکور نہیں کرسکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور تبریز شمسی نے 4,4 جبکہ لنگی نیگڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تبریز شمسی کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا مقابلہ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں