دفتر منصف میں لرن انگلش کلاس کا انعقاد۔ بی کے ریڈی، آشیش کمار کا لکچر

ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمد خان صاحب اور ڈپٹی ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر اسلم محمد خان کی ہدایت پر آج روزنامہ منصف کے دفترخان لطیف خان (کے ایل کے ) اسٹیٹ فتح میدان پر لرن انگلش اسپیکنگ اسکلس کلاس منعقد کی گئی ۔ انگلش اسپیکنگ کے ایکسپرٹ بی کے ریڈی اور آشیش کمار نے اسکول، کالجس اور برسرخدمات خانگی و سرکاری ملازمین کس طرح آسان طریقے سے انگریزی سیکھ سکتے ہیں ، اس سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوںنے شرکاء کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ انگلش اسپیکنگ کے ایکسپرٹ بی کے ریڈی اور آشیش کمار، اس سے قبل میڈیکل، انجینئرنگ کالجس، کارپوریٹ تعلیمی اداروں ، اسکولس میں انگلش اسکلس کے کلاس منعقد کرچکے ہیں۔ عبدالجاوید نے جو بی کام سال دوم دومل گوڑہ کالج کے طالب علم ہیںبتایا کہ آج کے لرن انگلش کلاس میں حصہ لینے پر ان کی معلومات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے معلوماتی کلاس کے انعقاد پر انتظامیہ روزنامہ منصف کا شکریہ ادا کیا ۔ محمد انصار طالبعلم جامعۃ الفلاح شریف نگر نزد بارکس نے کہا کہ آج کی کلاس سے ان کی معلومات میں بے حد اضافہ ہوا ہے کہ کس طرح ہم انگلش کو آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔ سینئر جرنلسٹ محمد یحییٰ قادری نے خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا اشتہارات اور دیگر شعبوں کے اسٹاف نے انتظامات کئے تھے ۔ آج کے لرن انگلش کلاس میں نوجوان بالخصوص خواتین اور اسکولی طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں