شتروگھن سنہا کی رہائش گاہ پر متعین کانسٹبل سے اتفاقاً گولی چل پڑی

 ایک پولیس کانسٹبل جو بالی ووڈ اداکار و بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کی رہائش گاہ پر متعین تھا اس کے سرویس ریوالور سے اتفاقاً گولی چل پڑی لیکن کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ کل شام مغربی نواحی علاقہ جوہو میں سنہا کی رہائش گاہ پر اس وقت پیش آیا جبکہ ان کی سیکیورٹی پر متعین کانسٹبل ہتھیار سے نمٹ رہا تھا۔ اتفاقی طورپر گولی چلنے سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ 72الہ پٹنہ صاحب (بہار) سے لوک سبھا رکن جو سابق میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں وہ ’’رامائن‘‘ نامی بلڈنگ کے آٹھویں فلور پر مقیم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *