طلبا نیا ہنر سیکھیں اور خوش رہنے کی کوشش کریں :مودی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے آج طلبا کو نئے ہنر سیکھنے اور قلب وذہن کو پرسکون اور خوش رکھنے کی صلاح دی۔ریڈیو سے نشر’من کی بات’ پروگرام میں وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی کا مہینہ کسانوں کے ساتھ ساتھ طلبا کے لئے بھی اہمیت کاحامل ہوتا ہے اور وہ اعلی تعلیم کے لئے باہر نکلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولائی وہ مہینہ ہے ، جب نوجوان اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے میں قدم رکھتے ہیں جب ان کی توجہ مخصوص سوالات سے ہٹ کر کٹ آف پر جاتی ہے ۔ طلبا کی توجہ ہوم سے ہوسٹل پر جاتی ہے ۔ طالب علم والدین کے سائے سے پروفیسروں کے سائے میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے اس کا یقین ظاہر کیا کہ نوجوان دوست کالج کی زندگی کے آغاز کو لے کر کافی پرجوش اور خوش ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب پہلی بار گھر سے باہر جانا، گاؤں سے باہر جانا، ایک محفوظ ماحول سے باہر نکل کر خود کو ہی اپنا ساتھی بنانا ہوتا ہے ۔ بہت سے نوجوان پہلی بار اپنے گھروں کو چھوڑ کر،اپنی زندگی کو ایک نئی سمت دینے کے لئے نکل آتے ہیں۔انہوں نے طالب علموں کو نیا ہنر سیکھنے اور قلب وذہن کو پرسکون اور خوش رہنے کا مشورہ دیا۔

جواب چھوڑیں