عمران ‘پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناسکتے ہیں:شعیب اختر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ماننا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان میں ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کی صلاحیت ہے۔ تاہم انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کو طاقتور بنانے ورلڈکپ فاتح کپتان کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ شعیب اختر نے تحریک انصاف کی اس کامیابی پر کہاکہ یہ 22 سال کی انتھک کوششوں، مضبوط ارادے اور کبھی ہار نہ ماننے کا ثمر ہے۔ عمران خان کو بہت بہت مبارک باد، آپ نے یہ کر دکھایا۔ اسی دوران پی ٹی آئی کی اطلاع کے مطابق سابق ہندوستانی کرکٹر نوجوت سنگھ نے کہاکہ عمران خان پاکستان کوکچھ دے گا لے گا نہیں۔ نوجوت سنگھ نے کہاکہ عمران کسی بھی پہلو میں معاشرے کو دینے والا شہری ہے، کبھی کچھ لے گا نہیں۔ دنیا کو جوڑنے والا بندہ ہے، کبھی نہیں توڑے گا۔ نوجوت سنگھ نے کہاکہ عمران خان کے اندر سب سے بڑی خوبی میں نے یہ دیکھی ہے کہ وہ پاک اور نیک بندہ ہے، یہ نیکی مارکیٹ میں نہیں ملتی، یہ ایک جذبہ ہے، وہی جذبہ جس نے ایک عام پاکستانی ٹیم کو بہترین کپتان دیکر ورلڈکپ جتوایا۔ اسی طرح پاکستان کی لڑکھڑاتی سیاسی صورتحال کیلئے عمران خان بہترین ہے۔ سدھو نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ عمران خان ڈوبی کشتی کو پار لگانے والا ثابت ہوگا۔ سابق کرکٹر نے مزید کہاکہ پہلے الیکشن میں عمران خان ایک سیٹ آئی تھی، آج دیکھیں وہ آئندہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، یہ انتہائی خوبصورت سفر ہے، عمران خان نے کرکٹ بھی اسی طرح کھیلی کہ دنیا میں کسی کرکٹر نے اتنی محنت نہیں کی۔

جواب چھوڑیں