لالومحمد زہری‘انڈونیشیاکا18 سالہ یتیم لڑکا‘انڈر20 ورلڈ چمپئن اسپرنٹر

انڈونیشیا کے18سالہ اسپرنٹرلالومحمد زہری نے فن لینڈ میںانڈر20 ورلڈچمپئن شپ کے 100 میٹردوڑ میںورلڈجونیر چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ انہوںنے 10.18 سکینڈس میں حیرت انگیز طورپر کامیابی حاصل کرلی۔زہری کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ ایک سال قبل رننگ شوزسے محروم تھا۔ مغربی آئی لینڈکے لومبوگ کے چھوٹے سے گاؤں کایتیم زہری آج انڈونیشیاکی تصویر بناہواہے۔ انڈونیشیا اس سے قبل کبھی بھی فائنل مقابلوں کاحصہ نہیں بناتھا۔انڈونیشیاآئندہ ماہ ایشین گیمس کی میزبانی کررہاہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اس قدر شہرت دی ہے کہ وہ ساؤتھ ایسٹ ایشین ممالک میں260ملین افراد کازبان زدو خاص و عام اتھیلیٹ بن گیا۔ اس نے رائٹرس کوبتایاکہ میرے تصورمیں بھی نہیں تھاکہ صدرمملکت اور وزراء مجھے مدعو کرتے ہوئے ملاقات کریںگے۔انڈونیشیائی صدر جوکوویڈوڈو نے زہری کے لئے نیک تمناؤںکا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اسے ایشین گیمس میںگولڈمیڈل دلائے۔زہری ان دنوں جکارتہ کے جیفورا اسٹیڈیم میںٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں