مریخ، آج اور کل ‘ زمین کے قریب آجائے گا

) علم فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے افراد 30 اور31 جولائی کو ایک اور نادر فلکیاتی نظارہ کا مشاہدہ کرپائیں گے ۔ رواں ماہ کی 30 اور31 تاریخ کو سیارہ مریخ ایک دہا بعد زمین سے انتہائی قریب آجائے گا اور سرخ اور بڑا دکھائی دے گا تقریباً ایک دہا قبل مریخ ، اسی طرح سرخ چمکتا ہوا دکھائی دیا تھا ۔ ڈائرکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے صحافتی بیان میں بتایا کہ مریخ 30 اور31جولائی کو زمین کے بہت قریب آجائے گا اور لال رنگ میں چمکتا ہوا آسانی سے دکھائی دے گا۔ تقریباً10 برس قبل ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا تھا ۔ انہوںنے بتایا یوروپین اسپیس ایجنسی نے راڈر سے حاصل کردہ تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کئے تھے اٹلی کے سائنسدانوں نے اس سرد سیارہ مریخ پر 20 کیلو میٹر کشادہ سرد پانی کی جھیل دریافت کی ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ اس جھیل کی گہرائی ایک کیلو میٹر ہے ۔

جواب چھوڑیں