آپ نے میری دنیا بہتر بنادی آنند کی سالگرہ پر سونم کا پیغام

 اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اور تاجر آنند اہوجا ان کے لیے دنیا بہتر بناتے ہیں۔ سونم نے اپنے شوہر کو 35ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے آنند کو مہربان ترین اورشریف ترین شخص بھی قرار دیا۔ سونم نے تصویر پر کیپشن لگایا : میری زندگی کے پیار اور مہربان ترین اور شریف ترین روح کو جسے میں جانتی ہوں، سالگرہ کی بے بہت بہت مبارک! آپ میری دنیا بہتر بناتے ہو اور مجھے پر بے حد کرم ہے کہ آج آپ پیدا ہوئے۔ ہم دونوں ایک پَر کے فرشتے ہیں اور ایک دوسرے کو گلے لگاکر ہی پرواز کرسکتے ہیں۔‘‘ سونم کے والد انل کپور نے بھی اپنے داماد کو سالگرہ کی مبارک دی۔ سونم نے ایک دیرینہ منگیتر آنند اہوجا سے مئی میں شادی کی تھی۔ اداکاری کے محاذ پر ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی اداکارہ اگلی بار ’’ایک لڑک کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں نظر آئیں گی جو یکم فروری2019ء کو ریلیز ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں