تلنگانہ میں سیتاپھل کے ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے

تلنگانہ کے محکمہ جنگلات نے خصوصی مہم شروع کی ہے تاکہ ریاست میں سیتاپھل کے ختم ہوتے ہوئے درختوں کا احیا کیاجاسکے ۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ نے غیر جنگلاتی علاقہ میں سیتاپھل کے ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کالیشورم پروجیکٹ کے لئے سات اضلاع میں حکومت کی جانب سے لی گئی اراضی کے بدلے محکمہ جنگلات کو دی گئی اراضی پر یہ پودے لگائے جائیں گے ۔ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ۔کالیشورم پروجیکٹ کے حصہ کے طور پر کئی پمپ ہوز اور بیریجس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے ۔محکمہ نے سات اضلاع میں 2653ہیکڑس اراضی پر اس کی تلافی کے لئے ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس میں 1752ہیکڑس اراضی پیشروکریم نگر ضلع کی ہے ۔محکمہ نے پہلے ہی 47,000سیتاپھل کے پودے صرف کریم نگر ضلع میں ہی لگائے ہیں۔اس قدم کے ذریعہ پودوں کا تحفظ بھی کیاجائے گا۔شجرکاری کے مکمل علاقہ میں باڑھ لگائی جائے گی تاکہ اس علاقہ سے مویشی دور رہیں۔محکمہ نے سیتاپھل کے پودے لگانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

جواب چھوڑیں