جان اسنر نے اٹلانٹا اوپن ٹائٹل جیت لیا

امریکہ کے ٹاپ سیڈ جان اسنر نے پانچویں مرتبہ اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کل رات کھیلے گئے خطابی مقابلہ میں جان اسنر نے ہم وطن ریان ہیرسن کو 5-7, 6-3, 6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 33 سالہ اسنر اس سے قبل 2013, 2014, 2015 اور 2017 میں بھی یہاں خطابی جیت حاصل کرچکے ہیں۔ اسنر کو شاندار کھیل کے باوجود پہلے سیٹ میں 5-7 سے شکست ہوئی تاہم فاتح کھلاڑی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 6-3 جبکہ تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ 6-4 سے جیت کر پانچویں مرتبہ ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ میاچ کے بعد امریکی اسٹار نے کہاکہ پانچویں مرتبہ خطاب جیت کر مجھے بے حد مسرت ہورہی ہے۔ جان اسنر ایک ہی ٹائٹل 5 یا اس سے زائد مرتبہ جیتنے والے پانچویں امریکی کھلاڑی بن گئے۔ ان سے قبل جمی کونورس‘ جان میک انرون‘ پیٹ سیمپراس اور آندرے اگاسی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ یہ اسنر کے کیریر کا 14 واں ٹائٹل بھی ہے۔

جواب چھوڑیں