رشین شٹل اوپن :سوربھ نے خطاب جیت لیا

سابق قومی چمپئن سوربھ ورما نے جاپان کے کوکی وتن آبے کو 19-21, 21-12, 21-17 سے شکست دیکر رشین اوپن شٹل بیاڈمنٹن کا ٹائٹل جیت لیا۔ 25 سالہ کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں 19-21 سے شکست ہونے کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 21-12 سے جیت کر مقابلہ کو 1-1 سے مساوی کردیا۔ سوربھ ورما نے اپنے بہترین کھیل کو تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی برقرار رکھتے ہوئے 21-17 سے جیت حاصل کرکے خطاب پر قبضہ کرلیا۔ میاچ کے بعض سوربھ ورما نے اپنی جیت پر مسرت کا اظہار کیا۔ اسی دوران مکسڈ ڈبلز جوڑی روہن کپور اور کوبوگرگ کو ولادیمیر ایوانو اور من یونگ کم پر مشتمل روسی اور کوریائی جوڑی نے راست سیٹوں میں 21-19, 21-17 سے شکست دے دی۔ہندوستانی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں کسی قدر بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ میں واپسی کی کوشش کی تاہم حریف جوڑی نے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا۔

جواب چھوڑیں