عر س حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کاجلوس صندل

حضرت سید محمد حسینی بندہ نواز گیسودراز ؒ کے 614ویں عرس کے موقع پر کل شام 6-15بجے محبوب گلشن سے جلوس صندل کی روانگی عمل میں آئی۔ محبوب گلشن میں 5-15بجے نمازعصر اداکی گئی۔ بعدازاں محفل سماع منعقد ہوئی۔ 6-15 بجے ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسروحسینی سجادہ نشین بارگاہ نے کشتیاں اپنے سرپر اٹھاکر جلوس صندل کو روانہ کیا۔ اس موقع پر حافظ سید محمد علی الحسینی ، ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی، فضل المتین چشتی، سید نظامی، سید شاہ حسن شبیر حسینی، سید شاہ یوسف حسینی، سید شاہ عارف حسینی، سید شاہ تقی اللہ حسینی، افراد خانوادہ بندہ نواز ؒ مشائخین و سجادگان، مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مولانا قبول پاشاہ شطاری، سی ایم ابراہیم سابق مرکزی وزیر، سید ناصر حسین ممبر راجیہ سبھا، عبدالجبار ایم ایل سی کے علاوہ معززین عمائدین، زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جلوس صندل کے آگے رفاعی فقراء توجہ کامرکز بنے رہے۔

جواب چھوڑیں