عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف جوان کو گولی مار دی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے ایک جوان کو گولی مار دی جو رخصت پر تھا۔ ایک پولیس ترجمان نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف جوان نصیر احمد راتھر کو ضلع پلوامہ کے موضع نائرہ میں ان کے مکان کے قریب گولی ماری ۔ راتھر کو شدید زخمی حالت میں فوری پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ۔ انہیں پولیس کنٹرول روم سری نگر میں سی آر پی ایف کی 183 بٹالین میں تعینات کیا گیا تھا اور وہ رخصت پر تھے۔ عسکریت پسندوں نے صرف 24 گھنٹے قبل ضلع پلوامہ کے ٹرال علاقہ میں ایک مغویہ ایس پی او کو ان کی ماں اپیل پر رہا کردیا تھا ۔ مہلوک سی آر پی ایف جوان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک تین سالہ لڑکا بھی ہے ۔

جواب چھوڑیں