عمران کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

 الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے تحریری جواب مانگا ہے کہ انہوں نے 25 جولائی کو حلقہ این اے 53 میں ووٹ کھلے عام کیوں ڈالا۔ کمیشن نے پی ٹی آئی سربراہ کو نوٹس بھی جاری کی کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی کی۔ اس کے لئے عمران کے وکیل بابر اعوان آج الیکشن کمیشن میں حاضر ہوئے۔ پاکستانی اخبار دی ڈان نے پیر کے دن یہ اطلاع دی۔ وکیل کی بحث سننے کے بعد کمیشن نے عمران سے کہا کہ تحریری جواب کریں۔ اس نے معاملہ کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔ عمران نے جس وقت کھلے عام ووٹ ڈالا تھا اس وقت نہ توپریسائیڈنگ آفیسر اور نہ ہی پولنگ عملہ نے کوئی اعتراض کیا تھا۔

جواب چھوڑیں