فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے مقابل کٹرینہ کیف

ممبئی۔ ’’بھارت ‘‘ سے پرینکا چوپڑا کے نکلنے کے بعد ڈائرکٹر علی عباس ظفر کو کٹرینہ کیف کی شکل میں نئی ہیروئن مل گئی۔ یہ فلم آئندہ سال عید پر ریلیز ہوگی جس میں سلما ن خان اور کٹرینہ کیف 2017ء کی بلاک بسٹر فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ہدایت کار بھی علی تھے۔ ڈائرکٹر بھی دوبارہ اس جوڑے کو یکجا کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں بھارت میں ایک بار پھر کٹرینہ کیف اور سلما ن خان کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ماضی میں بھی ہم شاندار فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں اور اس جوڑ ے کے سات دوبارہ کام کرنا بے حد دلچسپ ہے۔‘‘ یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ڈائرکٹر نے حال ہی میں ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ پرینکا نے ’’ بے حد خاص وجہ‘‘ کی بنا ء پر ’’بھارت‘‘ چھوڑدی۔ علی نے ’’وجہ‘‘ سے متعلق زیادہ وضاحت نہیں کی مگر ان کے ٹوئٹ سے اداکارہ کے امریکی گلوکارہ نک جونس سے عشق کو منسوب کیا گیا۔

جواب چھوڑیں