کپل ‘عالمی سطح پر گولف میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

ماضی کے عظیم کرکٹ آل راونڈر اور سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو اپنی ریٹائرمنٹ کے 24 سال بعد ایک بار پھر عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ 59 سالہ کپل دیو اس بار کرکٹ نہیں گولف میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کپل دیو کو ایشیاء پیسفیک سینئر گولف ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کیلئے منتخب کیاگیاہے۔ کپل کا انتخاب آل انڈیا سنیئر گولف ٹورنامنٹ کی کارکردگی پر ہوا ہے۔ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کے بعد کپل دیو مستقل گولف کھیلتے ہیں اور ان کا شمار اچھے گولفرز میں ہوتاہے۔ ایشیاء پیسفیک سنیئر گولف ٹورنامنٹ 17 سے 19 اکتوبر تک جاپان میں ہوگا۔واضح رہے کہ کپل دیو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں