گرین چیلنج۔رکن پارلیمنٹ ونود نے شجرکاری کی

تلنگانہ میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے ہریتا ہارم پروگرام کے چوتھے مرحلہ سے پہلے ہی ریاست میں گرین چیلنج کی دھوم مچی ہوئی ہے کیونکہ عوامی نمائندے ایک دوسر ے کو گرین چیلنج ٹوئیٹر پر دے رہے ہیں جس کا کافی بہتر ردعمل مل رہا ہے اور گرین چیلنج کو قبول کرنے والے عوامی نمائندے اور اہم شخصیتیں پودے لگاکر اپنی تصاویر کو ٹوئیٹر پر پوسٹ کر رہی ہیں ، اس طرح وہ بھی دوسروں کو گرین چیلنج دے رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک گرین چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے پودا لگایا۔کریم نگر ضلع پریشد چیرمین ٹی اوما نے ان کو گرین چیلنج دیا تھا ۔ونود نے اپنے مکان میں شجرکاری کی او راس کی تصاویرکو ٹوئیٹ کیا ۔انہوں نے رکن اسمبلی آر بال کشن ،رمیش بابو ،پی ستیش کمار کو یہ گرین چیلنج ٹوئیٹر کے ذریعہ دیا۔

جواب چھوڑیں