ہندوستانی شہری خود اپنی سرزمین پر پناہ گزیں بن گئے ہیں :ممتا بنرجی

 آسام میں شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے قطعی مسودہ میں سے 40لاکھ افراد کے ناموں کے اخراج پر چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے تشوش کیا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ’’ ہندوستانی شہری‘ خود اپنی سرزمین پر پناہ گزیں بن گئے ہیں‘‘۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی الزام لگایاکہ مرکزی حکومت ’’ ووٹ بینک سیاست کررہی ہے‘‘۔ اُنہوںنے کہاکہ اِس مسئلہ پر بات چیت کیلئے وہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے وقت لیں گی ۔ بنرجی نے جو آج دہلی کیلئے روانہ ہوئیں کہاکہ ’’ میں‘ پارٹی ارکان پارلیمنٹ کی ایک ٹیم آسام بھیج رہی ہوں اور اگر ضروری ہو تو میں خود بھی وہاں جائوں گی‘‘۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا مغربی بنگال میں اُن لوگوں کو پناہ دی جائے گی جن کے نام این آر سی کے قطعی مسودہ میں نہیں آئے ہیں‘ ممتابنرجی نے جواب دیا ’’ اُن کے اپنے گھر ہیں وہ آسام کے باشندے ہیں اگر و ہ آنا چاہتے ہیں تو ہم اِس بارے میں غور کریں گے لیکن اُن کا اخراج کیوں کیا جائے؟ وہ تو ہندوستانی ہیں لیکن وہ تو اپنی سرزمین پر پناہ گزیں بن گئے ہیں‘‘۔

جواب چھوڑیں