افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ کے 152 لڑاکوں نے ہتھیار ڈال دیئے

 اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کے 150 سے زائد عسکریت پسندوں بشمول ایک سینئر قائد مولوی حبیب الرحمن نے افغان فورسس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ خامہ پریس نے یہ اطلاع دی۔ افغان فوج کے بیان کے بموجب اسلامک اسٹیٹ قائد اور اس کے 152 لڑاکوں نے صوبہ جوزان میں منگل کے دن ہتھیار ڈالے۔ مخالف حکومت مسلح گروپس بشمول اسلامک اسٹیٹ نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ جوزان شمالی افغانستان کا نسبتاً پرامن صوبہ رہا ہے لیکن سیکوریٹی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *