امید ہے کہ مودی ‘عمران کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے: عمر عبد اللہ

 سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان تحریک ِ انصاف کے صدر عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریںگے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان ‘ نواز شریف 2014ء میں مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں تو 2018ء میں ہندوستانی وزیر اعظم بھی ایسا کرسکتے ہیں بشرطیکہ انہیں عمران خان کی جانب سے مدعو کیا جائے ۔ وہ ان اطلاعات پر ردّ ِ عمل ظاہر کررہے تھے کہ پی ٹی آئی ، نریندر مودی کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں مدعو کرنے پر غور کررہی ہے ۔

جواب چھوڑیں