آسیان کانفرنس کے موقع پر امریکہ ایران مذاکرات کا امکان نہیں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف دونوں ہفتہ کو جنوب مشرقی ایشیائی 10 ملکوں کی تنظیم آسیان میں شریک ہوں گے لیکن امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیرعہدیدار نے کل بتایا کہ دونوں کے درمیان ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔عہدے دار نے کہا کہ سنگاپور میں ہونے والے اس اجلاس میں شمالی کوریا بھی شرکت کر رہا ہے اور ایسے میں جب کہ پومپیو کے لیے ملاقات کا موقع موجود ہے، لیکن کسی بھی دوطرفہ ملاقات کا کوئی پروگرام طے نہیں کیا گیا۔صدر ٹرمپ نے، جنہوں نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے بدلے تہران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کے 2015 کے بین الاقوامی معاہدے سے امریکہ کو الگ کر لیا تھا، پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملنا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں دوسرے لوگوں کے ساتھ ملنے اور ان سے بات چیت میں یقین رکھتا ہوں۔ خاص طور پر جب آپ جنگ اور قحط اور ہلاکتوں اور بہت سی دوسری چیزوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آپ کو ملنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں