اٹاری۔ واگھا سرحد پر عنقریب نئی گیٹس

 ہندوستان اور پاکستان‘ اٹاری۔ واگھا سرحد پر نئی گیٹس لگانے والے ہیں جہاں ہر شام لوگ قومی پرچموں کو اتارنے کا نظارہ کرنے جمع ہوتے ہیں۔ روزانہ طبل مراجعت مشق میں بارڈر سیکوریٹی فورس اور پاکستان رینجرس جارحانہ انداز میں گیٹس رات کے لئے بند کردیتے ہیں۔ یہ مشترکہ سرحدی چوکی‘ امرتسر سے لگ بھگ 30کیلو میٹر دور واقع ہے۔ نئی گیٹس سے جو امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر تک لگ جائیں گی ‘ لوگوں کو بہتر نظارہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئی گیٹس کا ڈیزائن ایسا ہوگا کہ لوگ‘ گیٹس بند ہونے کے بعد بھی آر پار دیکھ سکیں گے۔ دونوں جانب گیٹس لگ بھگ ایک جیسی ہوں گی۔ گیٹس سے میل کھانے والے ستون بھی بنیں گے۔ ہندوستانی علاقہ میں یو شکل کی ایک نئی گیلری کا بھی عنقریب افتتاح ہونے والا ہے۔ 33 کروڑ کی لاگت سے بنی اس گیلری میں 25ہزار وزیٹرس بیٹھ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں