راجستھان میں ایک گودام سے گایوں کے 220 ڈھانچے ضبط

 راجستھان کے ضلع اَلور میں چہارشنبہ کی صبح گایوں کے 220 ڈھانچے ایک گودام سے ضبط کئے گئے۔ یہ ڈھانچے گووند گڑھ گودام کے اندر دفن پائے گئے ۔ سب انسپکٹر دھارا سنگھ نے آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی۔ بھینسوں اور بکریوں کے ڈھانچے بھی اسی مقام سے ضبط ہوئے ۔ سنگھ نے بتایا کہ اس گودام سے ہریانہ‘ راجستھان اور دیگر قریبی ریاستوں کو بیف سپلائی ہوتا تھا۔ منگل کے دن ایک شخص کی گرفتاری اور اس سے پوچھ تاچھ کے بعد دھاوا کیا گیا۔ پیر کے دن 3 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے قبضہ سے 40کیلو گوشت ضبط کیا گیا تھا۔ چہارشنبہ کو گودام پر پولیس دھاوے کے وقت ویٹرنری ڈاکٹرس اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جواب چھوڑیں