شہباز شریف کے طلب کردہ اجلاس میں 23 ارکان اسمبلی کی عدم شرکت

 پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کو اس وقت بڑا دھکا پہنچا جب پنجاب اسمبلی کے لئے منتخب ان کی پارٹی کے 20سے زائد ارکان نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں تشکیل حکومت کی حکمت عملی طے کرنے ان کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ شہباز شریف کے طلب کردہ اجلاس میں پارٹی کے سبھی ارکان اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاہم 129 کے منجملہ صرف 106 ارکان نے شرکت کی۔ دی نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ کم ازکم 23 ارکان غیرحاضر رہے حالانکہ پارٹی صدر نے شرکت کے لئے سخت تاکید کی تھی ۔غیرحاضر رہنے والوں نے ناسازی صحت یا ناگزیر مصروفیت کا بہانہ بنایا۔ پارٹی صدر کو یہ بات ناگوار گذری ہے جو پنجاب میں حکومت سازی کے لئے درکار نمبر جٹانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز ‘ آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں سے ربط پیدا کررہی ہے۔ اجلاس کو 6 بجے شروع ہونا تھا لیکن یہ زائداز ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ مایوس دکھائی دینے والے شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی شخص کے حقیقی کردار کی پرکھ موافق حالات میںنہیں ہوتی بلکہ ناموافق صورتحال میں ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں