مسجد نبوی ؐ کے قریب سڑک حادثہ جموں کے عازم حج جاں بحق

 جموں علاقہ کے ایک عازم حج کی سعودی عرب میں چہارشنبہ کی صبح ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہوئی ۔ یہاں موصولہ اطلاعات میں یہ بات کہی گئی۔ جموں ریجن کے رام بن کے رہنے والے شمس الدین وانی‘ مسجد نبویؐ کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں فوری مدینہ کے انصار ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس وقت تک وہ دم توڑ چکے تھے۔

جواب چھوڑیں