ممتا بنرجی کاوزارت عظمیٰ کی امیدوار ہونے سے انکار

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن ان قیاس آرائیوں کو خارج کرنے کی کوشش کی کہ وہ وزارت ِ عظمیٰ کی امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح بی جے پی حکومت کو مرکز سے بے دخل کرنا ہے جس کے لئے اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤز کے احاطہ میں میڈیا سے کہا کہ میری ذات ذرہ ٔ بے نشاں ہے۔ میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ میں انتہائی سیدھی سادی ورکر ہوں۔ مجھے عام آدمی ہی رہنے دیں۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ حکومت رخصت ہوجائے۔ اس حکومت میں عوام سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے اور ان پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سبھی متحد ہوجائیں ۔ مل جل کر کام کریں۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی مت سوچئے‘ ملک کے بارے میں سوچئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *