ممتا بنرجی کی سونیا‘ راہول اور اڈوانی سے ملاقات

آل انڈیا ترنمول کانگریس سربراہ اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن صدرنشین کانگریس پارلیمانی پارٹی سونیا گاندھی اور صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ قبل ازیں انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤز میں ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی کے بموجب اڈوانی سے ان کی ملاقات 20منٹ جاری رہی۔ ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اڈوانی جی کو طویل عرصہ سے جانتی ہوں۔ بی جے پی کے معطل رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد بھی ممتا بنرجی سے ملنے پارلیمنٹ ہاؤز میں ٹی ایم سی کے دفتر آئے۔ ان کے بعد کانگریس قائدین غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل کے علاوہ سماج وادی پارٹی قائد رام گوپال یادو نے بھی ممتا سے ملاقات کی۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اپوزیشن قائدین کو متحد کرنے کی ممتا بنرجی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

جواب چھوڑیں