مینا کماری کی یاد میں گوگل کا ڈوڈل

 افسانوی اداکارہ مینا کماری کے 85 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے انہیں خصوصی ڈوڈل کے ذریعہ یاد کیا جو ’’پاکیزہ‘‘ کے ایک منظر کے زیراثر بنایا گیا۔ علی بخش اور اقبال بیگم کے گھر 1933 میں پیدا ہونے والی اداکارہ کا اصل نام مہ جبین تھا اور ہندی سنیما میں ان کا شاندار کیرئیر رہا۔ وہ ہندوستانی سنیما کی قدآور ہستیوں میں ایک تھیں اور آج بھی ہیں۔ پاکیزہ کی ریلیز کے چند ہفتے بعد 1972 میں 39 سال کی عمر میں مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں عارضہ جگر لاحق تھا۔ وہ شاعرہ بھی تھیں اور ناز اُن کا تخلص تھا۔

جواب چھوڑیں